اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت

لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں رمضان المبارک میں چینی سمیت دیگر اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سماعت ہوئی ،صوبائی حکومت نے جواب جمع کر انے کے لئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرلی۔ جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔