دھرنے میں شرکت نہ کرنے والے رہنمائوں کے بارے میں پارٹی فیصلہ کرے گی
علی امین گنڈاپور بشری بی بی کے تحفظ کے لئے دھرنے کی جگہ سے نکلے :رہنماپی ٹی آئی
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنماء رہنما رئوف حسن نے کہا ہے اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف ایکشن پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، دھرنے میں شرکت نہ کرنے والے رہنمائوں سے متعلق پارٹی فیصلہ کرے گی ، انکوائری کی جائے گی کونسا رہنما دھرنے میں تھا اور کون نہیں تھا، میں سیاسی ریلیوں میں شرکت نہیں کرتا پارٹی کے دیگر کام کرتا ہوں۔ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا میرا جوکام ہے ریلیوں میں شرکت کرنے کا وقت نہیں ہوتا، میری اطلاع یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں جلسے کے لیے نہیں مانے تھے، بانی پی ٹی آئی سے دوسری ملاقات میں بھی وہ سنگجانی میں جلسے کے لیے قائل نہیں ہوئے تھے۔ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ڈی چوک پر بھی ابھی نہیں جائیں گے، علی امین گنڈاپور بشری بی بی کے تحفظ کے لیے دھرنے کی جگہ سے نکلے۔ہم نہیں چاہتے تھے کہ بشری بی بی گرفتار ہوں اس لیے وہاں سے گئے