بشریٰ بی بی ، علی امین خود بتائیں گے 26 نومبر کو اسلام آباد میں کیا ہوا: رئوف حسن

تحریک انصاف پر پابندی لگانا آسان کام نہیں،پارٹی کو آگے بڑھانے کیلئے نئی قیادت پر سوچا جا رہاہے ،میڈیا سے گفتگو
    اسلام آباد(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رئوف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور خود بتائیں گے کہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں کیا ہواتھا، اس وقت ہم اپنے گریبان میں جھانک رہے ہیں کہ ہم سے کہاں غلطیاں ہوئیں، پارٹی کو آگے بڑھانے کیلئے نئی قیادت پر سوچا جا رہا ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانا آسان کام نہیں مگر آج کل بہت سی انہونی چیزیں ہورہی ہیں اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
جو کچھ اسلام آباد میں ہوا وہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور پور خود بتائیں گے وہاں کیا ہوا تھااور وہ کیوں وہاں سے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کسی شخص کو زبردستی وہاں سے لے جانا ممکن ہے، خاص کر جس طرح وہاں گولیاں چل رہی تھی علی امین اور بشریٰ بی بی کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں تھیں جس کے بعد انہیں وہاں سے نکالنا ہی بہتر آپشن تھا۔