دہشت گردوں سے روابط کا کیس:رئوف حسن اور وقاص جنجوعہ کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر

 اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما ئوں رئوف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کیخلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی وکلا کی ہڑتال کے باعث موخر کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، روف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔