اسلام آباد (آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رئوف حسن کے ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ نے مقدمہ پر سماعت کی۔ رئوف حسن کیخلاف مقدمہ کا چالان منگل کو بھی پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر کو جاری شوکاز نوٹس برقرار رکھا گیا۔ چالان جمع کروانے کے بعد رئوف حسن کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔عدالت نے کیس کی سماعت 8مارچ تک ملتوی کردی۔