فوٹیج سوشل میڈیا پر اور ہمارے لوگوں کے پاس موجود ہیں:سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف
اسلام آباد(آئی این پی ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ہمارے 100 سے زائد لوگ شہید ہوئے، رپورٹس ایسی ہیں جب حکومت کی ہدایت پر ان پر گولیا ں برسائی جارہی تھیں، ساری فوٹیجز سوشل میڈیا پر اور ہمارے لوگوں کے پاس موجود ہیں، وزیرداخلہ جس نے سب کچھ کروایا بڑا عجیب ہے، غیرملکی میڈیا نے گزشتہ تین دنوں میں میڈیا کوریج کی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا پمز اور پولی کلینک میں ڈاکٹرز کو کہا گیا کہ ریکارڈ نہیں دینا۔ اگر سینکڑوں لوگ جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہیں تو ویڈیوز بھی آجائیں گی۔