لاہور(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اسد قیصر نے سات دسمبر کو احتجاج کی کوئی کال نہیں دی۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی نئے احتجاج کا اعلان نہیں کیا گیا،بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد ہی اگلا لائحہ عمل طے ہوگا۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حامد رضا تحریک انصاف کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں،وہ اتحادی تھے اور رہیں گے۔