بانی پی ٹی آئی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے:شیخ وقاص اکرم

 جلسے کو ملتوی کرانے کیلئے  جیل کے دروازے کھلتے ہیں اب کیوں نہیں:سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جلسے کو ملتوی کرانے کے لیے جیل کے دروازے کھلتے ہیں اب کیوں نہیں؟۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ حکومت بانی سے ایک ملاقات نہیں کرا سکی، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے کہا  بانی کوجیل میں ملنے  والی سہولیات سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے، بانی کو جیل میں سہولیات نہیں دی جارہیں، دہشت گردوں کے ڈیتھ سیل میں بانی کو رکھا ہوا ہے، سابق وزیراعظم کو اخبارات، ٹی وی کی بھی سہولیات میسر نہیں۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جا رہی، یہ ٹی وی پر آکر جیل سہولیات کے حوالے سے جھوٹ بولتے ہیں