پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑ
راولپنڈی اور اسلام آباد میںپولیس نے سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ غضنفر کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی رہنما شعیب شاہین کے گھر پر بھی چھاپا مارا، درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا،چھاپوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے پیش نظر پولیس نے پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی، پولیس کے چھاپوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں۔ میڈیارپو رٹ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماوں اور کارکنوں کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے جس میں درجنوں کارکنان کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ غضنفر کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی رہنما شعیب شاہین کے گھر پر بھی چھاپا مارا۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 9 مئی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو مسترد کرتی ہے، حکومت ہمیں کیا بیوقوف سمجھتی ہے؟ 10گھنٹے کے واقعے کو ٹکڑوں اور ٹریلر میں دکھایا گیا، سی سی ٹی وی کا مطلب کمیشن کے سامنے لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ہمارے وائس چیئرمین ہیں، ان کی بڑی قربانی ہے، ان کی بات اور شکوے میں بڑا وزن ہے، میں ان کے بیٹے زین قریشی سے بھی کہہ چکا ہوں کہ میری شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرائیں، مجھے ابھی دوتین ماہ ہوئئے ذمہ داری سنبھالے ہوئے