پوپ لیو کی شدید اپیل: غزہ کے والدین کی دردناک چیخیں آسمان تک گونج رہی ہیں!

پوپ لیو کی شدید اپیل: غزہ کے والدین کی دردناک چیخیں آسمان تک گونج رہی ہیں!

ویٹی کن سٹی : کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور اپیل کی ہے۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے کہا کہ "غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں اور ان کی بے بسی فضا کو چیر رہی ہے۔پوپ لیو نے اسرائیل اور حماس دونوں فریقوں سے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کریں اور جنگ بندی کا اعلان کریں تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور 46 زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ تازہ ترین بمباری میں صبح سے اب تک 30 افراد شہید ہو چکے ہیں۔اسی دوران سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ کی ناکہ بندی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "غزہ کو بھوکا رکھنا ایک جنگی جرم ہے اور نیتن یاہو کی حکومت ایک غنڈوں کا گروہ بن چکی ہے جو اسرائیل کی نمائندگی کے قابل نہیں۔"