ایران کے مناب میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے اسکول کے بچوں کے والدین نے پوپ لیو کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے شہید بچوں کی آواز بننے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
خط میں لکھا گیا کہ آپ کا پیغام ‘ہتھیار رکھ دیے جائیں’ ضرور سنا جائے گا۔دوسری جانب، وائٹ ہاؤس نے ابھی تک مناب اسکول حملے پر کوئی معذرت نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ 28 فروری کو کیے گئے اس حملے میں بچیوں سمیت 160 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔