چنیوٹ: پولیو ٹیم پرحملہ، خاتون سمیت 2ورکر زخمی

بھوآنہ میں پولیو ٹیم پر نا معلوم افراد کے حملے میں خاتون ورکرکا سر پھٹ گیا، مرد ورکر کا بازو فریکچر
چنیوٹ(آئی این پی )چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق تحصیل بھوآنہ میں نا معلوم افراد نے پولیو کی ٹیم پر حملہ کردیا،حملے میں خاتون ورکرکا سر پھٹ گیا،جبکہ مرد ورکر کا بازو فریکچر ہوگیا۔زخمی ورکرزکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔