مسکان سر پر شدید چوٹ آجا نے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی چل بسی
چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ ٹریفک کے تین حادثات میں لڑکے و لڑکی و معمر خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں12سالہ نعمان گذشتہ روز گھر سے موٹرسائیکل لیکر مین روڈ پر نکلا اور تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکر اگیا،جس کے باعث نعمان وموقع پر ہی دم توڑ گیا،دوسرے واقعہ میں چنگ چی رکشہ سواریوں سے بھرا ہو اتھا جس میں 10سالہ مسکان بھی سوار تھی روڈ ناہموار ہو نے کی وجہ سے سولنگ اسٹاپ کے قریب جمپ لگنے سے مسکان نیچے گرگئی جس کے باعث سر پر شدید چوٹ آجا نے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی،تیسرے واقعہ میں چناب نگر سر گو دہا روڈ پر ایک ٹریفک حادثہ میں نامعلوم بزرگ جاں بحق ہو گئی ،ریسکیو1122کے اہلکاروں نے خاتون کی نعش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا