شکرگڑھ(خصوصی رپورٹ) محلہ انصاریا ں میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر اینٹوں اورڈنڈوں سے حملہ کردیا ، ملزم کے عزیز واقارب، بھائی اور خواتین ملزم کو چھڑاتے رہے، سب انسپکٹر سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے،پولیس نے20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔