صابر ہوٹل 70ہزار کانادہندہ،عدنا ن سے تلخ کلامی کے دوران ایک ملازم نے چھری گھونپ دی
لاہو(کرائم رپورٹر) سبزاہ زار کے علاقے میں لیسکو سید پور سب ڈویژن کی ریکوری ٹیم پر نادہندہ صارفین نے حملہ کرکے لائن مین عدنان کو چھری مار کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب عدنان واجبات کی ریکوری کے لیے صابر ہوٹل پہنچا ،صارف پر70 ہزار روپے سے زائد کا بل واجب الادا تھا۔ عدنان جب بل کی وصولی کے لیے ہوٹل گیا تو ہوٹل کی انتظامیہ نے تلخ کلامی کے بعد حملہ کر دیا اور ایک ملازم نے عدنان کو چھری مار دی۔زخمی لائن مین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔