بھوآنہ میں پولیو ٹیم پر نا معلوم افراد کے حملے میں مرد ورکر کا بازو فریکچرہوگیا،دونوں زخمی ہسپتال داخل
چنیوٹ(خصوصی رپورٹ)چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق تحصیل بھوآنہ میں نا معلوم افراد نے پولیو کی ٹیم پر حملہ کردیا،حملے میں خاتون ورکرکا سر پھٹ گیا،جبکہ مرد ورکر کا بازو فریکچر ہوگیا۔زخمی ورکرزکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔