لاشیں مردہ خانے منتقل، حادثہ میں 14سالہ کنزہ ،50سالہ یونس،16سالہ بلال 10سالہ شان 45سالہ امتیاز زخمی شامل
چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون کمسن بچے و بچی اور طالب علم سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے،لاہور روڈ پر ہرسہ شیخ کے قریب کار سامنے جانے والی ٹریکٹرٹرالی سے پیچھے سے ٹکرا گئے جس کے باعث کار میں سوار 45سالہ اظہراں بی بی موقع پر ہی دم توڑگئی،جبکہ اس حادثہ میں 14سالہ کنزہ ،50سالہ یونس،16سالہ بلال 10سالہ شان 45سالہ امتیاز زخمی ہو گئے بریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کیااور جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش کو ورثاء کے سپرد کردیاموٹر سائیکل پر سوار ہوکر عرفان جس کی عمربارہ سال ہے اپنے دوست کے ہمراہ جارہا تھا کہ راستے میںکانڈیوال روڈ پر چک جودھ کے قریب ٹرالی سے ٹکرا گئے جس سے عرفان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا دوست زخمی ہوگیا جاں بحق ہو نے والے کی نعش کو ورثاء کے سپرد کر دیا جبکہ زخمی کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا چنیوٹ کے نواحی علا قہ کا رہائشی نو سالہ محمد قاسم گذشتہ روز چیز لینے کے بعد گھر جا تے ہو ئے چنیوٹ روڈ سڑک کراس کررہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹرالی نے اسے ٹکر ماردی جس کے باعث حادثہ میں 9سالہ محمد قاسم مقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، سانگرہ روڈ پر موضع بہودی کے قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں الٹ گئی جس کے باعث حادثہ میں 25سالہ کار ڈرائیور وارث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جبکہ دو افراد علی حسن اور غلام عباس زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو 1122نے پانی سے باہر نکال لیا،ڈیڈ باڈی کو ورثاء کے سپرد کر دیا اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا ، لال چوک میں طالب قریشی کے گھر مہمان آئی ہوئی 7 سالہ بچی فاطمہ حادثاتی طور پر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی۔ بچی گھر سے کچھ چیز لینے کے لیے باہر نکلی کہ اچانک سامنے سے آنے والی ٹرالی ٹریکٹر کے نیچے آ گئی۔ شدید حادثے کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بچی کی نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔