عاشق مزاج شخص نے ایک ہی منڈپ میں دو دلہنیں بیاہ لائیں!

عاشق مزاج شخص نے ایک ہی منڈپ میں دو دلہنیں بیاہ لائیں!

تلنگانہ: نوجوان نے ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی رچا لی، محبت کی نئی داستان رقم

تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کن حد تک مایوس کردیا۔ گمنور گاؤں کے رہائشی سوریا دیو نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں لال دیوی اور جھلکاری دیوی سے شادی کرلی۔سوریا دیو کا کہنا ہے کہ وہ دونوں لڑکیوں سے محبت کرتا تھا اور دونوں کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کا ارادہ رکھتا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس نے ایک ہی منڈپ میں دونوں سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔شادی کی تقریب میں دونوں دلہنوں کا ہاتھ پکڑے سوریا دیو نے رسمِ پھیرے ادا کیے اور اس موقع پر گاؤں کے رشتہ دار، دوست اور اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔ شادی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں دلہنیں اپنے شوہر کے ساتھ آگ کے گرد پھیرے لے رہی ہیں جبکہ پس منظر میں ڈھول کی تھاپ بھی سنائی دے رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوریا دیو نے اپنی شادی کے دعوت نامے پر دونوں دلہنوں کے نام چھپوائے تھے اور دونوں لڑکیوں کے ساتھ ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ اس کے باوجود، یہ واقعہ ہندوستان میں قانونی طور پر متنازعہ ہے، کیونکہ یہاں ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادی کرنا غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایسا واقعہ پیش آیا ہو۔ 2021 میں تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں بھی ایک شخص نے ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی کی تھی اور اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آ چکے ہیں۔