بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون اور اس کے عاشق نے مل کر خاتون کے شوہر کو قتل کیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے نالے اور گنگا دریا میں بہا دیے۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کی شناخت روبی اور گورو کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں 20 دسمبر کو حراست میں لیا گیا۔ روبی نے 18 نومبر کو اپنے شوہر راہول کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ لاپتہ ہے۔ تاہم 15 دسمبر کو پولیس کو راہول کا مسخ شدہ لاش نالے کے قریب ملی، جس کا سر، ہاتھ اور ٹانگیں غائب تھیں۔تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ راہول کا موبائل فون 18 نومبر سے بند تھا، جس کے بعد روبی پر شک ہوا۔ پوچھ گچھ کے دوران روبی نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے عاشق گورو کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہول نے اپنی بیوی اور گورو کو ایک ساتھ دیکھ لیا تھا، جس پر دونوں نے اسے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ بعد ازاں، ملزمان نے لاش کو گرائنڈر کی مدد سے ٹکڑوں میں کاٹا اور کچھ حصہ نالے میں پھینک دیا جبکہ باقی حصے کو راج گھاٹ لے جا کر گنگا دریا میں بہا دیا۔