دلہن کی شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں، بیوٹی پارلر سے عاشق کے ساتھ بھاگ گئی

دلہن کی شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں، بیوٹی پارلر سے عاشق کے ساتھ بھاگ گئی

ویب ڈیسک: بھارت کے شہر میرٹھ میں شادی کی خوشیاں اس وقت غم میں بدل گئیں جب دلہن عین شادی کے دن بیوٹی پارلر سے اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہو گئی۔

 واقعہ نے دونوں خاندانوں کو ہلا کر رکھ دیا جبکہ دولہے کے اہلِ خانہ کو جھوٹ بول کر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

دلہن بیوٹی پارلر کے بہانے گئی، پھر لوٹ کر نہ آئی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن کو شادی کے دن ایک رشتے دار کے ہمراہ بیوٹی پارلر بھیجا گیا تاکہ وہ تقریب کے لیے تیار ہو سکے۔ تاہم، وہ تقریب سے کچھ گھنٹے قبل اپنے مبینہ عاشق کے ساتھ فرار ہو گئی۔

اہل خانہ نے جھوٹی موت کی کہانی گھڑ دی
دلہن کی عدم واپسی پر اہلخانہ نے شرمندگی سے بچنے کے لیے دولہے کے گھر والوں کو بتایا کہ دلہن پارلر جاتے ہوئے کار حادثے میں جاں بحق ہو گئی ہے۔ یہ خبر سن کر دولہا شدید صدمے کا شکار ہو گیا اور بیمار پڑ گیا۔

سچ سامنے آنے پر خاندانوں میں کشیدگی
جب دولہے کے اہلخانہ دلہن کے گھر پہنچے تو دھوکہ سامنے آ گیا اور حقیقت یہ ثابت ہوئی کہ دلہن کسی حادثے کا شکار نہیں ہوئی بلکہ اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔

اغوا کا مقدمہ درج، پولیس سرگرم
دلہن کے والد نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے دو نوجوانوں پر اغوا کا مقدمہ دائر کروا دیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ان میں سے ایک نوجوان منشیات کا عادی ہے اور لڑکی کو ورغلا کر لے گیا ہے۔