منڈپ پر شادی کے دوران گینگسٹر دولہا گرفتار، دلہن پولیس سے التجا کرتی رہیں

منڈپ پر شادی کے دوران گینگسٹر دولہا گرفتار، دلہن پولیس سے التجا کرتی رہیں

بھارت کے شہر بھوپال میں ایک شادی کے دوران پولیس نے دولہا آکاش عرف بھورا ہڈی کو منڈپ سے گرفتار کر لیا، جس سے شادی کی تقریب میں ہلچل مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق دولہا مبینہ طور پر ایک جرائم پیشہ گینگ کا سربراہ ہے اور اس کے خلاف اغوا برائے تاون سمیت 35 سنگین الزامات کے مقدمات درج ہیں۔دلہن، سیما، روتے ہوئے پولیس سے التجا کرتی رہیں کہ کم از کم دو گھنٹے کے لیے دولہا کو چھوڑ دیا جائے تاکہ شادی کے رسومات مکمل ہو سکیں۔ تاہم پولیس نے دلہن کی درخواست مسترد کر دی اور دولہا کو فوری گرفتار کر کے لے گئی۔پولیس نے دولہا کے پانچ ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا اور تمام ملزمان کو عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔ شادی کی تقریب کے مہمان اور دلہن کے اہل خانہ کو پولیس نے شوک میں چھوڑا۔