سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں و پی آر یو گاڑیوں سے بھی نگرانی کی گئی
*لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس اور ڈولفن سکواڈ نے جمعتہ الوداع کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق پانچ ہزار سے زائد مساجد اجتماعات نماز جمع? الوداع کے لیے فول پروف سکیورٹی مہیا کی گی۔سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں و پی آر یو گاڑیوں سے بھی نگرانی کی گئی ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹکی ٹیمیں نماز جمعہ کے اوقات میں مسلسل پٹرولنگ کی حالت میں رہیں گی۔صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں ڈولفن سکواڈ کے تمام سپروائزری آفیسرز اپنی اپنی ڈویڑن میں مساجد کی سکیورٹی کے حوالے سے سپرویڑن کریں گے۔ڈولفن ٹیموں و سیکٹر انچارجز کو جمع الوداع کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئی ماہ رمضان میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔