جمعتہ المبارک پر پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات سخت

 مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور بازاروں کی نگرانی بڑھا دی گئی  تھی
  لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی مزید مو?ثر بنائی گئی، جبکہ اہم شاہراہوں، عبادت گاہوں اور کاروباری مراکز کے اطراف پولیس پٹرولنگ اور نگرانی بھی بڑھا دی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈی پی اوز اور فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان، مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر نماز جمعہ کے بعد پولیس افسران نے مختلف مساجد میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور حل کے لیے ضروری اقدامات کیے۔