آج جمعتہ الوداع ‘مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات ہوں گی

جہانیاں(آن لائن)ماہ صیام کا آخری جمعہ!  جمعۃ الوداع آج ہوگا ،مساجد میںنماز جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے، فلسطینی مسلمانوں اورملکی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی  ۔ملک بھر کی مساجد میںجمعۃ الوداع کے اجتماعات کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں