سہیل ،سلیم درجنوں مقدمات میں مطلوب نکلے،2فرارساتھیوں کی تلاش
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)مبینہ پولیس مقابلے میں 2 بین الاضلاعی ڈاکو ہلاک ہوگئے ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق 4 ڈاکو تھانہ بی ڈویڑن کے علاقہ سے ایک ظفر نامی شہری سے اسلحہ کے زور پر نقدی،موبائل فون چھین کر فرار ہوے تھے،جس کی اطلاع پر پولیس تھانہ بی ڈویڑن اور تھانہ اے ڈویڑن نے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی اور ڈاکوئوں کا تعاقب شروع کر دیا،ڈاکو فرار ہوتے ہوئے تھانہ اے ڈویڑن کی حدود میں پہنچ گئے،غلہ گودام اوکاڑہ میں پولیس تھانہ اے ڈویڑن نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی پولیس موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوئوں کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی فائرنگ کی مگر ڈاکوئوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ان کے اپنے ہی 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے،جبکہ 2 ڈاکو فرار ہوگئے،جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اقدامات شروع کردیئے،مرنے والے ڈاکوئوں سے نقدی،موٹر سائیکل ،اسلحہ برآمد ہوا،ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت سہیل عارف اور سلیم عرف سلیمی کے ناموں سے ہوئی ہے جومختلف اضلاع کے درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب نکلے،ہلاک ہونے ڈاکوئوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔