پولیس ٹیم ملزم ریاض کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی 2نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کردی
ریاض فائرنگ کی زد میں آگیا قتل، اقدام قتل، جیسی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس اور ڈاکوئوں کے درمیان پولیس مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی خطرناک شوٹر اور اجرتی قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا بتایا گیا ہے کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس اور ڈاکوئوں کے درمیان پولیس مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی خطرناک شوٹر اور اجرتی قاتل محمد ریاض اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا آرگنائزڈ یونٹ پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو ساتھیوں کی گرفتاری اوربرائیریکوری کے لیے علاقہ تھانہ کوٹ لکھپت لے جارہی تھی کہ اس دوران 2 نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل، جیسی متعدد خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھایاد رہے کہ ہلاک ملزم محمد ریاض نے چند ہفتے قبل فیکٹری ایریا کے علاقے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 شہریوں کو قتل اور 7 آدمیوں کو زخمی کردیا تھا،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے۔ہلاک ہونے والے ملزم محمد ریاض کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدٓ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی