ناظم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کر دی ،ناظم شدید زخمی ، راستے میں ہی دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سی سی ڈی چوہنگ اور سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈکیت و نقب زن گینگ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ لاہور کی مختلف ڈویڑن ہائے کے تھانہ جات میں متحرک ڈکیت و نقب زن گینگ کا سرغنہ رابری، سنیچںگ اور نقب زنی کی ان گنت وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم ناظم ولد برکت علی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پولیس ٹیم نے تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں نقب زنی کی واردات میں مفرور ہونے والے ملزم کو ساتھیوں سمیت پکڑنے کی کوشش کی جنہوں نے کینال روڈ جوبلی ٹاؤن کے قریب گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پارٹی پرفائرنگ کر دی ملزم کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ناظم شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا بد نام زمانہ ملزم ناظم رابری،سنیچنگ اور نقب زنی سے متعلقہ سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں کا سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی تھا نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچاہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائد آاٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے