سیکٹر جی سیون میں فائرنگ کا واقعہ‘فائرنگ سے تین افراد زخمی

 ٓاسلام آباد (آن لائن)تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سیون میں فائرنگ کا واقعہ‘فائرنگ سے تین افراد زخمی،پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،8 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چاقو بھی برآمد کیاگیا ہے اورملزمان نشے میں دھت تھے،قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔