محمدیارنیچندروزقبل پولیس پرفائرنگ کرکیکانسٹیبل مریدکوزخمی کردیاتھا
حجرہ شاہ مقیم،دیپالپور (خصوصی رپورٹ)پولیس کانسٹیبل کو گولی ماری کر زخمی کرنیوالا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوتے ڈاکو ئوں سے پولیس کا ٹاکرا ہوگیا، فائرنگ کے تبادلہ میں ڈاکو محمد یار مارا گیا ،تفصیلات کے مطابق نواحی گا ئوں صالحووال کا رہائشی ڈاکو محمد یار قانون کیلئے کھلا چیلنج بنا ہوا تھا ،چند روز قبل حجرہ پولیس نے اسکی علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پاکر اسکی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ڈاکو نے پولیس پارٹی پر فائر کھول دیا ،جس کی زد میں آ کر کانسٹیبل مرید زخمی ہو گیاتھا، پولیس مفرور ڈاکو کی تلاش میں رہی ،گزشتہ روز ڈاکو محمد یار اپنے دیگر دو ساتھیوں کی مدد سے مقامی شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گیا ،واقعہ کی اطلاع پاتے ہی حجرہ پولیس نے کوئیک ریسپانڈ کیا ،ڈاکو ئوں نے تعاقب کے دوران پاکستانی پل کے قریب پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ رکی تو ڈاکو محمد یار اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مردہ حالت میں پایا گیا، موقع سے موٹر سائیکل اور اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔