ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ

، شاپنگ مالز کیلئے 206 اضافی وارڈنز، 48 انسپکٹرز اور پٹرولنگ افسران تعینات
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے شہر کی مختلف مارکیٹوں کے دورے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا ترجمان ٹریفک  پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور نے لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ اور ماڈل ٹاؤن کا وزٹ کیاڈاکٹر اطہر وحید نے مال روڈ سمیت شہر کی دیگر مارکیٹوں کی ڈیوٹی چیک کی،سی ٹی او لاہور کا ڈویڑنل ایس پیز اور سرکل افسران کو مارکیٹوں کے انتظامات چیک کرنے کا حکم دیاسی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق رانگ پارکنگ، ون وے اور تجاوزات کیلئے سخت کارروائی کی جائیٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے خواتین پٹرولنگ آفیسرز بھی مارکیٹوں کے باہر ڈیوٹی پر مامور ہیں ٹریفک کی بہتر روانی کیلئے تمام دفتری سٹاف بھی مارکیٹوں میں تعینات کر دیا گیا، مارکیٹوں، بازاروں، شاپنگ مالز کیلئے 206 اضافی وارڈنز، 48 انسپکٹرز اور پٹرولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے فورک لفٹرز اور بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں،ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیں گے۔سرکل افسران مارکیٹ انتظامیہ سے ملکر ٹریفک پلان کو یقینی بنائیں،