لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے سڑکوں پر ہلڑ بازی کرنے والے 19 لڑکے گرفتار کرکے 4 لگڑری گاڑیوں کو بھی قبضہ میں لے لیا گیاایس ایچ او ڈیفنس سی محمد رضا کے مطابق گرفتار ملزمان نے سڑک بلاک کر رکھی تھی اور ہلڑ بازی کر رہے تھے،ون فائیو کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیاملزمان کے خلاف پولیس مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔