ون ویلنگ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت

 ملزمان نے ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی تھی،ویڈیو سامنے آنے پر گرفتار کر لیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ون ویلنگ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے ایس ڈی پی او برکی آصف عطاء کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس سی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے لاہور کی مختلف سڑکوں پر ون ویلنگ کرکے شہریوں کو پریشان کرنے والے صائم ون ویلنگ گینگ کے2 منچلے موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لئے گئے پولیس کے مطابق ملزمان میں ون ویلنگ گینگ کا سرغنہ صائم اور عادل شامل ہیں ملزمان نے ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی تھی،ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کر لیا گیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں،ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ڈیفنس سی محمد رضا اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے ون ویلر کسی رعایت کے مستحق نہیں،