چینی صدر شی جن پنگ نے میانمار میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین میانمار کو درکار امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق، صدر شی جن پنگ نے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد کی ضرورت پر زور دیا اور میانمار کی حکومت کو چین کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔چینی وزارتِ ایمرجنسی مینجمنٹ نے اس موقع پر 82 امدادی کارکنوں پر مشتمل ایک ٹیم میانمار روانہ کر دی ہے تاکہ وہاں کی حکومت اور مقامی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔ چین کی طرف سے یہ امدادی ٹیم زلزلے کے متاثرین کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے اور دیگر ضروری کارروائیاں انجام دینے کے لیے بھیجی گئی ہے۔