سیلابی صورتحال پر کابینہ اجلاس، وزیراعلیٰ نے متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا

سیلابی صورتحال پر کابینہ اجلاس، وزیراعلیٰ نے متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج صبح 11 بجے صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

 اجلاس کی صدارت خود وزیراعلیٰ کریں گے۔اجلاس کے دوران صوبے میں سیلاب سے پیدا شدہ خطرات اور متاثرہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اجلاس سے قبل بتایا کہ صوبائی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فوری امدادی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہر متاثرہ شخص کو 20 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے تباہ شدہ یا نقصان شدہ گھروں کی دوبارہ تعمیر کر سکیں۔ اس کے علاوہ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ دریاؤں اور دیگر پانی والی جگہوں کے قریب بنے دیہات کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جائے تاکہ آئندہ سیلاب کے خطرات سے بچا جا سکے۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث نہریں اور ندی نالے خطرناک حد تک بھر گئے ہیں اور متعدد علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے لوگ اپنی گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ صوبائی حکومت کی یہ ہنگامی کارروائی متاثرین کی فوری مدد اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے اہم قدم ہے۔