بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 10 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ امداد عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذریعے ملک کے چاروں صوبوں کے 33 متاثرہ اضلاع میں 4 لاکھ 65 ہزار افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ڈپینگ لو نے خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور صحت کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بروقت امداد کی فراہمی پر گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث مون سون اور قدرتی آفات میں شدت آ رہی ہے۔