برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امداد کا اعلان کیا اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا وعدہ کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، اعلیٰ سطح روابط، خطے کی صورتحال اور مون سون و سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جین میریٹ نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بروقت امداد اور یکجہتی پر برطانوی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔