کراچی: قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان، بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے بروقت امداد کی فراہمی پر زور دیا تاکہ متاثرہ علاقوں میں زندگی معمول کے مطابق بحال کی جا سکے۔دریں اثنا، قائم مقام صدر سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا۔مزید برآں، صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی اور پارٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔