محمد رضوان کا نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بیان، مڈل آرڈر کی مشکلات پر بات

محمد رضوان کا نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بیان، مڈل آرڈر کی مشکلات پر بات

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 اس میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے مڈل آرڈر کی مشکلات اور بیٹنگ کے بارے میں اپنی رائے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مڈل آرڈر میں کچھ نئے کھلاڑی شامل تھے، اور ان کے لیے چیلنجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا مشکل تھا۔ رضوان نے مزید کہا کہ ہم نے دوسری اننگز کا آغاز اچھے ارادوں کے ساتھ کیا، لیکن جب ہم ہدف کے قریب پہنچے تو دباؤ بڑھ گیا، خاص طور پر تین سے چار اوورز میں صورتحال بدل گئی۔محمد رضوان نے کہا کہ وکٹ شروع میں اچھی نہیں تھی اور بیٹنگ کرنا مشکل تھا، لیکن نیوزی لینڈ کے چیپمین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اچھی اننگز کھیلی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور انہیں ٹاس کے فائدے کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سلمان آغا نے بھی اچھا کھیل پیش کیا اور 58 رنز بنائے۔ اس میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا تو کرنا پڑا لیکن کپتان محمد رضوان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔