تیلگو کامیڈی فلم "رابن ہڈ" جو حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے، شائقین کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہے۔
اس فلم میں اسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی اداکاری کی دنیا میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔مرکزی اداکاروں نیتین اور سریلیلا کے علاوہ، اس فلم کی شہرت کا ایک بڑا سبب آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی خصوصی شرکت ہے۔ تاہم اب اس فلم کیلئے ڈیوڈ وارنر کی جانب سے لیا گیا معاوضہ بھی سامنے آ گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، کرکٹر سے اداکار بننے والے ڈیوڈ وارنر نے اس فلم کیلئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو اپنے مختصر رول کیلئے 3 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کرکٹر نے 2024 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آخری سیزن کے دوران اس فلم کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔یاد رہے کہ فلم "رابن ہڈ" 2024 میں کچھ حل نہ ہونے والے مسائل کی وجہ سے ریلیز نہیں ہو پائی تھی، لیکن آخرکار یہ فلم 28 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔