بالیوڈ کے اداکار آیوشمان کھڑانہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنی سپر ہٹ فلم ’اندھا دھن‘ کے دوران صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی کے بعد، خاص طور پر چین میں اس کی غیر معمولی پذیرائی کے سبب، انہیں بعد میں فلم کے منافع سے حصہ ملا۔آیوشمان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ پروڈیوسر دوست اداکار رہے ہیں اور ان کا مقصد فلم کی کامیابی ہے، نہ کہ زیادہ فیس۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ فیس بڑھانے کے معاملات اپنی مینجمنٹ پر چھوڑ دیتے ہیں، کیونکہ وہ حساب کتاب کی باتیں کم سمجھتے ہیں۔موجودہ فلمی صنعت میں اداکاروں کے بڑھتے ہوئے معاوضوں اور بجٹ کے تناظر میں یہ ان کا ایک منفرد موقف ہے۔