ویب ڈیسک:تامل فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن نے اپنی نئی فلم ’پشپا 2‘ کے لیے 300 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا ہے، جو بالی وڈ کی بڑی فلموں کے کل بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق الو ارجن اس وقت بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن چکے ہیں۔ اس سے پہلے تامل فلموں کے لیجنڈ اداکار رجنی کانتھ نے اپنی فلم ’جیلر‘ کے لیے 250 کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا۔الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کا ٹریلر 17 نومبر کو ریلیز ہوا تھا، جسے تیلگو، ہندی اور تامل زبانوں میں یوٹیوب پر کروڑوں ویوز ملے ہیں۔ فلم 5 دسمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی، جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔