پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کے کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اداکارہ نے کانز فلم فیسٹیول میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسین ریہر کا تیار کردہ سفید رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا، جو مور سے متاثر ڈیزائن پر مبنی تھا۔ اس لباس میں مکیش، زردوزی اور شیشے کے باریک کام کے لیے 50 کاریگروں نے 2300 گھنٹے سے زائد وقت صرف کیا۔صنم سعید نے اپنے لُک کے ساتھ سلور اور ڈائمنڈ جیولری بھی پہنی جس کا ڈیزائن بھی مور کے تھیم سے متاثر تھا۔ ان کی اس شاندار انٹری نے بین الاقوامی فیشن مبصرین اور اسٹائلسٹس کی توجہ حاصل کر لی۔
بھارتی فیشن اسٹائلسٹ نشا گوینکا نے ان کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا لُک توازن اور خوبصورتی کا بہترین امتزاج ہے، جبکہ ایک اور مبصر صوفی موتی والا نے ان کے کانز ڈیبیو کو 10 میں سے 10 نمبر دیے۔سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد بھارتی صارفین نے بھی صنم سعید کی تعریف کی، جبکہ کچھ صارفین نے کانز میں موجود دیگر شخصیات کے فیشن پر تنقید بھی کی۔ بھارتی میڈیا میں بھی ان کے ڈیبیو کو نمایاں کوریج دی جا رہی ہے۔