رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل ہوگا، تاہم یہ پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکے گا۔
سورج گرہن پیسیفک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے بعض حصوں میں قابلِ مشاہدہ ہوگا۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 10:30 بجے شروع ہوگا اور مکمل طور پر 2:54 بجے ختم ہو جائے گا۔