خیبرپختونخوا :معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214ملزمان جیلوں سے رہا

  پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214ملزمان کو رہا کردیا گیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ آفس کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے 69، صوابی جیل سے 25اور مردان سے 16قیدی رہا کیے گئے۔ اسی طرح کوہاٹ سے 9، ہری پور سے 10، ڈی آئی خان جیل سے 11قیدی رہا کردئیے گئے ہیں۔صوبے کی 34جیلوں سے مجموعی طور پر 214 قیدی رہا کیے گئے ہیں۔