لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے ججز کا نیا روسٹر جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل سیٹ لاہور سمیت بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی بینچز میں ججز کی روسٹر ڈیوٹی جاری کردی۔ نئے روسٹر کا اطلاق 2 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوگا۔ ڈویڑن اور سنگل بینچز کی تشکیل کیساتھ ساتھ مختلف مقدمات کی نوعیت بھی مختص کردی گئی۔ پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویڑن بینچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس عابد عزیز شیخ ،جسٹس امجد پرویز، جسٹس منور اقبال ،جسٹس فیصل زمان خان،جسٹس طارق محمود باجوہ، جسٹس چودھری اقبال،جسٹس مزمل اختر شبیر،جسٹس شہرام سرور ،جسٹس سردار اکبر ودیگرججز قتل ، ریفرنسز، نیب اپیلوں و دیگر مقدمات کی سماعت کرینگے۔