لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 29اپریل کو جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے خدیجہ وزیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت جوینائل ایکٹ کی دفعہ 10پر عملدرآمد کا حکم دے، نابالغ قیدیوں کے کیسز کی تفصیلات طلب کرے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 29اپریل کو جواب طلب کرلیا۔