لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں صوبہ بھر کی جیلوں میں کم عمر ملزموں کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 29 اپریل کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جسٹس شاہد کریم نے خدیجہ وزیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے دلائل دئیے گئے کہ جوینائل ایکٹ کی دفعہ 10 پر عملدرآمد نہیں ہورہا، پنجاب میں نابالغ قیدیوں کے ٹرائل تاخیر کا شکار ہیں، ان کے زیر التوا کیسز کی تفصیلات معلوم نہیں۔