کریکٹرسرٹیفکیٹ پر معمولی نوعیت کے مقدمے کا ریکارڈ درج نہ کرنیکا فیصلہ

 لاہور(کرائم رپورٹر)بیرون ملک ملازمت اور تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانیوالے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی ایس پی سی آر او نے کہا ہے کہ کریکٹرسرٹیفکیٹ پر درج معمولی نوعیت کے مقدمے کا ریکارڈ درج نہیں کیا جائیگا،قتل ،دہشتگردی سمیت دیگرسنگین نوعیت کے مقدمات کیلئے کمیٹی قائم ،کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا،کائٹ فلائنگ ایکٹ،تیز رفتاری،ضلعی انتظامیہ کے مقدمات کاریکارڈکریکٹرسرٹیفکیٹ پردرج نہیں ہوگا۔سنگین جرائم کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے،کمیٹی جوفیصلہ کریگی اس پرعملدرآمدہوگا،واضح رہے اس سے قبل معمولی لڑائی جھگڑے ، پتنگ بازی ، تیزرفتاری یا دیگر معمولی نوعیت کے کیسز کی وجہ سے بھی نوجوان بیرون ممالک جانے سے قاصر تھے کیونکہ کریکٹر سرٹیفیکٹ پر جرائم لکھے ہوتے تھے۔