سعودی عرب میں12156، یو اے ای میں 5292قید ہیں :وزارت خارجہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )دنیا کے مختلف ممالک کی جیلوں میں 23 ہزار 456 پاکستانی قید ہیں ، وزارت خارجہ نیتفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں، اس حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جیلوں میں 23 ہزار 456 پاکستانی قید ہیں ،سعودی عرب میں 12 ہزار 156 ، متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 5 ہزار 292 پاکستانی قید ہیں۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پاکستانی مشنز قید پاکستانیوں کو قونصلر امداد کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ۔