علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں،ترجمان جے یو آئی (ف)

اسلام آباد (آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔ایک بیان میں ترجمان اسلم غوری نے کہاکہ تحریک انصاف اور جے یوآئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کر رہا ہے،گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہو گا،علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں،پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے ، جب  اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں،علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے،پی ٹی آئی قیادت  پارٹی کے اندر سازشیوں پر نظر رکھے،اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔